اسحاق ڈار اور سری لنکن وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
Web Desk
22 July 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ سے اہم ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی، قریبی اور دوستانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں تجارت، اقتصادی روابط، دفاعی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ادارہ جاتی روابط میں ہونے والی مثبت پیش رفت کو سراہا، جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حالیہ کامیاب دورۂ سری لنکا کو دونوں ممالک کے درمیان عوام دشمنی اور دوستی کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار اور وجیتھا ہیراتھ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خاطر اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر سری لنکن وزیر خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ افہام و تفہیم کے ساتھ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی
17 August 2026
ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی
17 August 2026
چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
17 August 2026
کسی کو سندھ سے مخالفت نہیں، کارکردگی پر بات ہوگی: عظمیٰ بخاری
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
17 August 2026
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026