LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ امریکا، ایران کی ڈیڈ لاک ختم کرنیکی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر غور لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت فرانس کا سعودی اہم بندرگاہ ینبع کے تحفظ کیلئے فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان ٹرمپ کی تین خبر رساں اداروں پر عائد پابندی غیر آئینی قرار امید ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے F-35 لڑاکا طیارے کے پروگرام میں شامل ہو جائیگا: اردگان روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ

اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Web Desk

24 September 2026

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیر خارجہ ژین بیک کلو بائیف سے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی سیکیورٹی و معاشی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور کرغزستان کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی روابط سمیت مختلف اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے تمام سطحی رابطوں اور وزارتی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔