اسحاق ڈار کی یورپی یونین نمائندہ سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
22 July 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 33ویں آسیان ریجنل فورم کے سائیڈ لائنز پر یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے غیر ملکی امور کایا کالاس (Kaja Kallas) سے اہم ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اس ملاقات میں پاک-یورپی یونین سٹریٹجک انگیجمنٹ کے تحت دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، بالخصوص ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دیگر عالمی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ایران امریکہ کشیدگی کے حل کے لیے بات چیت ہی واحد راستہ ہے اور سفارت کاری ہی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہو سکتی ہے۔ گفتگو میں عالمی توانائی کی منڈیوں، بحری سلامتی، اور سپلائی چین پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے جی ایس پی پلس (GSP+) فریم ورک کے تحت تمام بین الاقوامی معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا دہرایا۔
متعلقہ عنوانات
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع
18 August 2026
آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار
18 August 2026
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026