وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ
Web Desk
21 July 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم (ARF) کے 33ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ ہو گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ اہم اجلاس 22 اور 23 جولائی 2026 کو منعقد ہو رہا ہے، جہاں اسحاق ڈار علاقائی و عالمی سیاسی اور سکیورٹی مسائل پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور تعمیری اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر خارجہ اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے ہم منصبوں اور عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
9 August 2026