نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان اجلاس کے بعد کرغزستان روانہ
Web Desk
23 July 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 33 ویں آسیان ریجنل فورم (ARF) میں کامیابی سے شرکت کے بعد فلپائن کے شہر منیلا سے کرغزستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار چولپون آتا میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ 23 اور 24 جولائی کو ہونے والے اس اہم علاقائی اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم ایس سی او کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تفصیلی دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ روانگی سے قبل انہوں نے فلپائنی حکومت اور آسیان انتظامیہ کا بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
17 August 2026
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026