LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

Web Desk

23 July 2026

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی کونسل آف فارن منسٹرز (CFM) کے دو روزہ اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے کرغزستان کے ساحلی شہر چولپون آتا (Cholpon-Ata) پہنچ گئے ہیں۔ چولپون آتا کے ہوائی اڈے پر کرغزستان کے نائب وزیرِ خارجہ کیرات تورسنکولوف، کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے پاکستان کے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، نائب وزیراعظم ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں دیے جانے والے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران اسحاق ڈار کرغز جمہوریہ کے صدر سے ملاقات اور چین، روس، ایران سمیت دیگر رکن ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں سلامتی، معاشی تعاّون، علاقائی کنیکٹیویٹی اور وزرائے خارجہ کونسل کے مرکزی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔