اسحاق ڈار کی کرغز ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
Web Desk
24 July 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر اپنے کرغز ہم منصب سے اہم ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں صدور کے گزشتہ دوروں کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر بروقت عمل درآمد کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی روابط کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر کرغز وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم کو ایس سی او اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد بھی پیش کی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026