ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
Web Desk
27 June 2026
ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا جواب ہر حال میں دیا جائے گا اور اس جارحیت کو بغیر کسی ردعمل کے نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، آئی آر جی سی نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحری اور فضائی افواج نے سیریک جزیرے پر کیے گئے امریکی حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا اور اس کے اثرات کو غیر مؤثر کر دیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے بیان میں واضح کیا کہ اس امریکی جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا، تاہم ہمارا یہ ردعمل ہماری اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر انتہائی تیز اور فیصلہ کن ہو گا۔ آئی آر جی سی نے امریکا کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر امریکا نے دوبارہ کوئی نئی احمقانہ حرکت کی تو اسے اس سے بھی زیادہ سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
پری کوارٹر فائنل میں شکست ، برازیل فیفا ورلڈ کپ سے باہر ، اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
6 July 2026
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026
ایرانی سفیر کا شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر
5 July 2026