پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی سمندری ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
Web Desk
28 September 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) نے ایک بڑی عسکری کارروائی میں آبنائے ہرمز کے انتہائی اہم بحری راستے پر ایک امریکی بغیر پائلٹ کے سمندری ڈرون (Unmanned Underwater Vehicle) پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس حوالے سے ایک باقاعدہ ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق قبضے میں لیے گئے امریکی سمندری ڈرون کی شناخت ‘آر ای ایم یو ایس 600’ (REMUS 600) کے نام سے ہوئی ہے، جو بنیادی طور پر سمندری حدود میں بارودی سرنگوں کی نشاندہی، سراغ رسانی اور استخباراتی جاسوسی کے پیچیدہ مشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایرانی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے سائبر اور تکنیکی ماہرین قبضے میں لیے گئے اس جدید امریکی ڈرون سے حساس الگورتھم اور ڈیٹا حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ امریکی بحری چالوں کا مزید بر وقت اندازہ لگایا جا سکے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور غیر ملکی بحری جہازوں کے لیے بند ہے، اور ایران کی جانب سے جاری کردہ ہدایات یا احکامات کی ورزی کرنے والے کسی بھی تجارتی یا عسکری بحری جہاز کے خلاف فوری اور سخت تلافی کی کارروائی جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی
18 October 2026
امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران
18 October 2026
خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری
18 October 2026
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
18 October 2026
خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام
18 October 2026
مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب
18 October 2026
خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے
18 October 2026
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو
18 October 2026