LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف

پاکستان آرمی کی نگرانی میں عراقی فوج کی اسپیشل فورسز ٹریننگ مکمل

Web Desk

29 November 2025

پاکستان آرمی نے عراقی فوج کے دستوں کے لیے 24 ستمبر سے 29 نومبر 2025 تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) میں اسپیشل فورسز کی خصوصی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی۔

تیسرے بیچ کے 446 تربیت یافتہ جوانوں کی گریجوایشن تقریب 29 نومبر کو منعقد ہوئی، جس میں پاکستان آرمی کے سینئر افسران اور عراق کی مسلح افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

دونوں ممالک کے جوانوں نے تربیت کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، عملی صلاحیت اور بھرپور عزم کا مظاہرہ کیا۔ تربیتی پروگرام کا مرکز دہشت گردی کے خلاف عملی صلاحیتوں میں اضافہ، ٹیکٹیکل مشقیں، اور مربوط مشن پلاننگ تھا۔
تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے، جس سے پاکستان اور عراق کے دیرینہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور علاقائی سلامتی و مشترکہ دفاعی تیاری کے حوالے سے دونوں ممالک کے عزم کی ازسرِ نو توثیق ہوئی۔