LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی سکیورٹی خدشات: شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کو اچانک سکول سے اٹھا لیا یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا: ایرانی سپیکر سینٹ کام نے ایل گایا ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا امریکیوں نے ایک دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے: ایرانی صدر ایران کی تکنیکی اور معاشی مدد: امریکا کی روسی بینک پر پابندیاں عائد مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ، مجھے پنجابیوں سے خطرہ نہیں: سہیل آفریدی یمنی حوثیوں کا سعودیہ کے کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا دعویٰ میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کے 300 ارب خرچ کرنے کے دعوے پر سوالات اٹھا دیئے

تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا: ایرانی سپیکر

Web Desk

15 September 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اب قابو میں رکھنا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں رہا۔ تہران میں صحافیوں اور تجارتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکہ نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر کم رکھنے کے لیے ہر ممکن طریقہ استعمال کیا، جس میں مارکیٹ کے بنیادی اصولوں میں مداخلت اور گمراہ کن خبریں پھیلانا شامل تھا، تاہم اس کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ امریکہ نے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے اپنے قومی سٹریٹجک ذخائر سے بھی بڑی مقدار میں خام تیل جاری کیا، لیکن ان تمام تر اقدامات کے باوجود عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی تیل کی منڈی اب ایک نئے اور ناقابلِ اندازہ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں روایتی مغربی دباؤ اور تزویراتی اقدامات بے اثر ثابت ہو رہے ہیں۔