LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی سکیورٹی خدشات: شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کو اچانک سکول سے اٹھا لیا یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا: ایرانی سپیکر سینٹ کام نے ایل گایا ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا امریکیوں نے ایک دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے: ایرانی صدر ایران کی تکنیکی اور معاشی مدد: امریکا کی روسی بینک پر پابندیاں عائد مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ، مجھے پنجابیوں سے خطرہ نہیں: سہیل آفریدی یمنی حوثیوں کا سعودیہ کے کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا دعویٰ میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کے 300 ارب خرچ کرنے کے دعوے پر سوالات اٹھا دیئے

امریکیوں نے ایک دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے: ایرانی صدر

Web Desk

15 September 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شدید الفاظ میں واشنگٹن کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے دنیا بھر میں ایک “دہشت گرد انتظامیہ” قائم کر رکھی ہے۔ تہران میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے امریکی رویے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ امریکی انتظامیہ عالمی سطح پر جہاں چاہتی ہے اپنے مخالفین کو قتل کر دیتی ہے۔ انہوں نے مغرب اور امریکی انسانی حقوق کے دعووں کو منافقت پر مبنی قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر انسانی حقوق کے یہ علمبردار واقعی مخلص ہیں تو پھر معصوم بچوں اور ہسپتالوں کو بمباری کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے؟

مسعود پزشکیان نے امریکی قیادت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں واقعی میدانِ جنگ کا حوصلہ ہے تو سامنے آ کر مقابلہ کریں، جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر بے گناہ شہریوں کو بے گھر، محروم اور قتل کرنے سے عسکری توازن قائم نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بین الاقوامی راستے بند کرتا ہے اور ظالمانہ اقتصادی پابندیاں عائد کرتا ہے، جن کا براہِ راست خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ محبِ وطن ہونے کا پرچار کرنے والے عناصر درحقیقت دنیا بھر میں عدم استحکام اور برے اقدامات کو ہوا دے رہے ہیں۔