ایرانی فوج نے دشمن کے اندازے غلط ثابت کر دیئے: صدر مسعود پزشکیان
Web Desk
25 June 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مسلح افواج کی کارکردگی اور قومی یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی فوج نے اپنی بے مثال مزاحمت سے دشمن کے تمام تر اندازے اور عزائم غلط ثابت کر دیے ہیں۔ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے زور دیا کہ قومی اتحاد ہی خطے میں ایران کے باوقار اور مضبوط مقام کا اصل سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی چیلنجز اور بین الاقوامی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کے اندر اتحاد اور یکجہتی کا ہونا ناگزیر ہے۔صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ آج ایران کو دنیا اور خطے میں ایک مؤثر اور ناقابلِ تسخیر طاقت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے دشمن قوتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا:”دشمنوں کا یہ خام خیال تھا کہ وہ شدید فوجی اور سیاسی دباؤ کے ذریعے چند ہی دنوں میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کر لیں گے، لیکن ہماری غیور افواج نے میدانِ عمل میں ڈٹ کر اور لازوال مزاحمت دکھا کر ان کی تمام پیش گوئیاں اور اندازے خاک میں ملا دیے۔”ایرانی صدر نے اپنے خطاب میں مسلم امہ کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا میں اتحاد کا جذبہ اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ہمسایہ اور برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، عراق اور لبنان سمیت خطے کے کئی ممالک کے عوام اس مشکل وقت میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا یہ اظہارِ یکجہتی امتِ مسلمہ کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026