LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان

امریکا سے جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس، اراکین کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا مطالب

Web Desk

15 July 2026

امریکا کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکینِ پارلیمنٹ نے امریکا سے سخت ترین انتقام لینے اور تمام تر مفاہمتی یادداشتیں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چار ماہ کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اس پہلے اہم اجلاس میں ارکان نے امریکا کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کئی ارکانِ پارلیمنٹ انتقام اور مزاحمت کی علامت کے طور پر “سرخ پرچم” تھامے ہوئے ایوان میں شریک ہوئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، 290 رکنی پارلیمنٹ کے 180 اراکین نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا کے ساتھ تمام جاری مفاہمتی یادداشتوں کو فوری طور پر منسوخ کر کے ایک نیا سخت گیر راستہ اختیار کیا جائے، اور رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا امریکا سے بھرپور انتقام لیا جائے۔ اس تاریخی اجلاس میں ملک کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا عہد بھی کیا گیا اور ایک خصوصی مذاکراتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا۔

اس ہنگامی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے ضوابط میں اہم ترامیم بھی منظور کی گئیں، جن کے تحت اب کسی بھی غیر معمولی یا ہنگامی صورتحال میں پارلیمنٹ کا ورچوئل (آن لائن) اجلاس منعقد کیا جا سکے گا۔ مزید برآں، اجلاس کے دوران عالمی تجارتی گزرگاہ “آبنائے ہرمز” (Strait of Hormuz) کی اسٹریٹیجک منیجمنٹ سے متعلق ایک اہم بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا گی