LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس

ایرانی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو سمیت عالمی رہنماؤں کی ’انتقامی ہٹ لسٹ‘ جاری کر دی

Web Desk

12 July 2026

برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سے شائع ہونے والے قدامت پسند اخبار ’ہمشہری‘ نے ایک متنازع ‘انتقامی فہرست’ (ہٹ لسٹ) شائع کی ہے۔ اس فہرست میں ان عالمی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جنہیں ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔

اخبار کی جانب سے آن لائن شیئر کی گئی اس تصویر میں سب سے اوپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی تصاویر ہیں، جن کی پیشانیوں پر اسنائپر گن کا نشانہ (کراس ہیئر) بنا ہوا ہے۔ ان کے نیچے مزید 11 عالمی رہنماؤں کو نارنجی رنگ کے قیدیوں کے لباس میں دکھایا گیا ہے، جن میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور مارکو روبیو شامل ہیں۔

یہ فہرست ایران کے نئے سپریم لیڈر اور آنجہانی خامنہ ای کے بیٹے، مجتبیٰ خامنہ ای کے اس پہلے عوامی بیان کے ساتھ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “انتقام ہماری قوم کی خواہش ہے، اور ان مجرموں کو اپنے بستروں پر پرسکون موت نصیب نہیں ہوگی۔” یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایک حملے میں ہلاک ہو گئے تھے اور گزشتہ ہفتے ہی ان کی آخری رسومات ادا کی گئی ہیں۔

اگرچہ اس فہرست کو باضابطہ طور پر ایرانی حکومت کی تائید حاصل ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم اس کے ساتھ ہی امریکی میڈیا میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ ایسے انٹیلیجنس شواہد شیئر کیے ہیں جن کے مطابق ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔