ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار
Web Desk
21 July 2026
پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو خطے میں مزید عدم استحکام اور بدامنی کا باعث بنے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے ایک دیانتدار اور مخلص ثالث کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ملاقات کے دوران ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے وزیراعظم، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی منظوری کے لیے کی جانے والی ثالثی کوششوں کو سراہا، جبکہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تعزیت کے سلسلے میں وزیراعظم کے تہران کے دورے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026