عباس عراقچی ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے
Web Desk
16 November 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری، ایرانی سفارت خانے کے عملے اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔
سفارتی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اپنے اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ 35 سے 40 ایرانی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان پر مشتمل ایک بڑا وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد سے عمان کے لیے روانہ ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026