ایرانی کرنسی بدترین سطح پر،ایک ڈالر15لاکھ ایرانی ریال کاہوگیا
Web Desk
27 January 2026
ایران میں احتجاج کے دوران قومی کرنسی ریال نےمسلسل گراوٹ کے بعدسارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ایک ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی کے بعد ایک ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی 15 لاکھ ریال تک گر گئی۔
ایرانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ بین الاقوامی پابندیوں کے باعث تیل کی برآمدات میں کمی ہے۔جس سے ملک کے بیرونی ذخائر پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور ریال اب ڈالر کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے مزید تیزی سے گر رہا ہے۔
ایرانی حکومت کے اقتصادی فیصلوں نے آزاد مارکیٹ اور سرکاری نرخوں میں فرق بڑھا دیاہے۔جس نے کرنسی کی بے قاعدگی کو مزید خراب کیا۔
ایرانی کرنسی ریال کی قدر گزشتہ برس سے تیزی سے کم ہونا شروع ہوئی تھی جب ایک ڈالر کی قیمت 8 لاکھ ساڑھے 17 ہزار ریال تھی۔
اس صورتحال نےمہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے جس سے خوراک، رہائش، اور ضروری اشیاء کی قیمتیں بہت بڑھ گئں۔عام شہریوں کے لیے بنیادی ضروریات کی اشیا کی خریداری بھی مشکل ہوگئی۔
ریال کے تاریخی زوال کے بعد عوامی احتجاج میں مزید تیزی آگئی ہے۔ تاجر، دکان داروں اور بازار مالکان نے اپنی دکانیں بند کر دیں۔اس احتجاج میں تاجروں کے ساتھ ساتھ طلبا اور شہری بھی شامل ہوگئے ہیں اور صرف اقتصادی مسائل کے حل ہی نہیں بلکہ سیاسی آزادی کے نعرے بھی لگائے۔
ایرانی حکومت نے احتجاج کے پیچھے امریکا کے ملوث ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا ۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ اس کریک ڈاؤن میں 5 ہزار سے افراد ہلاک اور ہزاروں افراد ہوچکے ہیں جنھیں پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔تاہم ایرانی حکومت نے پھانسی کے حوالے سے دعوے کی تردید کردی تھی تاہم 3ہزارسے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026