LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بہتر، پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب

ایرانی قیادت اور عوام پر یقین، خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام چاہتے ہیں: پاکستان

Web Desk

15 January 2026

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ایران کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے اور امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ پاکستان ایران کے امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے اور امید ہے کہ ایران جلد اپنے بحران پر قابو پا لے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکی ویزا پابندیوں کے معاملے پر بھی واشنگٹن کے ساتھ رابطے میں ہے اور امید ہے کہ جلد پاکستانیوں کے لیے ویزے بحال ہو جائیں گے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پوری دنیا کے سامنے ہیں۔

پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے دوران فلسطین اور کشمیر کے معاملات کو اجاگر کیا اور رکن ممالک سے زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لیے اپنا کردار مضبوط کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی اور نئے دفتر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد پودے لگانے کی تقریب میں بھی حصہ لیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر سے ٹیلی فون پر بات کی اور دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔

صدر آصف علی زرداری بحرین کے دورے پر ہیں، جس میں دوطرفہ اور عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔ پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں صومالی لینڈ سے متعلق اپنا موقف دہرایا اور اسرائیل کے اقدام کی مذمت کی۔