LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی

امریکی حملے کا خدشہ : اسپین، پولینڈ اور اٹلی کی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

Web Desk

14 January 2026

ایران پر امریکی حملے کا خطرہ برقرار ہے، جس کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو ایران فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ جرمنی نے اپنے طیاروں کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے قطر کے امریکی فوجی ایئر بیس العدید سے کچھ اہلکار واپس بلانے کا حکم دیا ہے، جبکہ برطانیہ نے بھی اپنے عملے کو وہاں سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ مظاہرین پر تشدد جاری رکھنے کی صورت میں امریکا سخت ردعمل دے گا۔

ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے کہا کہ امریکا کو حملے کی صورت میں بہت سرپرائز ملیں گے۔ سینئر ایرانی اہلکار کے مطابق امریکا کے حملے کی صورت میں خطے میں موجود امریکی اتحادی ممالک میں فوجی اڈے ایران کے نشانے پر آئیں گے۔