امریکا سے لڑائی کے باوجود ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے: ایران
Web Desk
20 July 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے انکشاف کیا ہے کہ جاری لڑائی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان ثالثوں کے ذریعے سفارتی پیغامات کا تبادلہ اور سفارتی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی کسی علاقائی ملک سے دشمنی نہیں لیکن اپنی سرزمین کو ایرانی خلاف ورزیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دینا دیگر ممالک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے صوبہ بوشہر کے ساحل سے 55 کلومیٹر دور واقع تیل کی صنعت کے مرکزی مرکز ‘خارگ جزیرے’ پر قبضہ کرنے کی مہم جوئی کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والے 14 شقوں پر مشتمل عبوری معاہدے کے متن میں کوئی ابہام نہیں، اور ایران نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام کی بنیادی ذمہ داری اسی پر عائد ہوتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر
24 September 2026
ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل
24 September 2026
غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
24 September 2026
کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی
24 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام
24 September 2026
27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب
24 September 2026
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
24 September 2026
کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری
24 September 2026