امریکا کا بوشہر میں زیر تعمیر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ خطے کیلئے خطرناک ہے: ایران
Web Desk
20 July 2026
ایران نے امریکا پر بوشہر کے متعدد شہری مقامات اور دارخوین میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھر پر حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے پُرامن انفراسٹرکچر پر ایک خطرناک حملہ قرار دیا ہے۔ ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے سخت مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور عدم استحکام کی تمام تر ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے، اور ایران اپنی قومی سلامتی و مفادات کے دفاع کے لیے مناسب جوابی اقدامات کا پورا حق رکھتا ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے دارخوین سائٹ پر مبینہ حملے کی رپورٹس کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ آئی اے ای اے نے واضح کیا ہے کہ یہ تنصیب تعمیر کے ابتدائی مراحل میں ہے اور آخری معائنے تک وہاں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا، جس کے باعث تابکاری کے کسی خطرے کا امکان نہیں۔ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل ماریانو گروسی نے تمام جوہری تنصیبات کے قریب عسکری کارروائیوں میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کو دہرایا ہے۔
متعلقہ عنوانات
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے
23 September 2026
وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال
23 September 2026
وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 September 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات
23 September 2026
محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
23 September 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر
23 September 2026
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026