سکیورٹی خدشات، مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہونگے
Web Desk
4 July 2026
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے والد اور ایران کے سابق رہبرِ انقلاب شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی شوریٰ نگہبان کی جانب سے رہبرِ انقلاب شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی فوج کے کمانڈر سمیت دیگر اعلیٰ سول و فوجی عہدے داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دنیا بھر سے تہران پہنچنے والے وفود نے بھی شہید خامنہ ای کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ حکام کے مطابق، نمازِ جنازہ میں کئی سربراہانِ مملکت سمیت 100 سے زائد ممالک کے مندوبین شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے جنازے میں خود موجود نہیں ہوں گے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق، تہران میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کا جسدِ خاکی پہلے ایران کے مقدس شہر قُم، پھر عراق میں نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ لے جایا جائے گا۔ عتبات عالیہ کی زیارت اور وہاں جلوسِ جنازہ کے بعد میت کو واپس ایران لایا جائے گا، جہاں آیت اللہ علی خامنہ ای کو ان کے آبائی شہر مشہد مقدس میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ شہید رہبرِ انقلاب کے جلوسِ جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد سوگواروں کی شرکت متوقع ہے۔ اس عظیم قومی سانحے پر ایرانی حکومت کی جانب سے 8 جولائی کو ملک گیر یومِ سوگ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے
متعلقہ عنوانات
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی
16 August 2026
ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا
16 August 2026
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
16 August 2026
ایران نے امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص کر دی، 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی
16 August 2026