LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی

ایرانی سپریم لیڈر کا امریکی و اسرائیلی حملوں پر قانونی کارروائی کا حکم

Web Desk

28 June 2026

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ملکی عدلیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف مبینہ جنگی جرائم پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر قانونی کارروائی کا آغاز کرے۔

انہوں نے عدلیہ پر زور دیا کہ گزشتہ سال سے ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ملک اور عوام کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے اور متاثرہ حقوق کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ قانونی اقدامات کیے جائیں۔ سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ بعض امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں کے بیانات مبینہ طور پر مجرمانہ ذمہ داری کے اعتراف کے مترادف ہیں، جو ایرانی قوم کے حقوق کی بحالی کے لیے ٹھوس قانونی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا کہ عدلیہ کی ذمہ داری صرف انفرادی مقدمات تک محدود نہیں بلکہ عوامی حقوق کا تحفظ، قانونی آزادیوں کا فروغ، انصاف کا قیام، بدعنوانی کا خاتمہ، اور قومی مفادات کا دفاع بھی اس کے دائرہ اختیار میں شامل ہے، جس سے عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد مضبوط ہوگا۔

انہوں نے جون 2025 اور فروری 2026 میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد، زخمیوں اور ملکی نقصانات کی بنیاد پر ہزاروں قانونی مقدمات دائر کیے جا سکتے ہیں۔ سپریم لیڈر نے میناب اور لامرد میں بچوں کی ہلاکتوں، طبی مراکز اور عوامی تنصیبات پر حملوں کو سنگین جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے اعترافی بیانات کو قانونی دعوؤں کی مضبوطی کے لیے بطور شواہد استعمال کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا راستہ روکا جا سکے۔