سپریم لیڈر پر حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا،ایرانی صدر
Web Desk
18 January 2026
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا۔
یہ بیان سابق امریکی سفیر ڈین شیپیرو کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر کو شہید کرنے کی ممکنہ کوشش کے دعوے کے بعد سامنے آیا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کی مشکلات اور پریشانیاں طویل عرصے سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی عائد غیر انسانی پابندیوں کی وجہ سے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ سپریم لیڈر کے خلاف کوئی بھی جارحیت نہ صرف رہبر کے خلاف بلکہ پوری ایرانی قوم کے خلاف مکمل جنگ کے مترادف ہوگی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق امریکی سفیر ڈین شیپیرو نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ہٹانے کی کوشش کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026