توجہ دفاع پر مرکوز، ابھی ہمارا کسی سے بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں: ایران
Web Desk
16 July 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس وقت ایران کا کسی بھی ملک یا فریق سے بات چیت یا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ اس نازک وقت میں ہماری تمام تر توجہ اپنے ملک کے مضبوط دفاع پر مرکوز ہے۔ انہوں نے امریکا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ واشنگٹن نے اپنے کیے گئے وعدے پورے نہ کر کے جوہری معاہدے اور مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی تمام تر بین الاقوامی ذمہ داریاں خود ترک کی ہیں۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ جب دوسرے فریق نے جان بوجھ کر اپنے وعدوں سے انحراف کیا اور معاہدے سے پیچھے ہٹا، تو ایران کو بھی مجبوراً اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ان ذمہ داریوں سے گریز کرنا پڑا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران کسی بھی یکطرفہ دباؤ یا معاہدے کی خلاف ورزی کے سامنے خاموش نہیں رہے گا اور اپنی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026