ایران سعودی عرب اور حوثیوں میں جنگ ختم کرانا چاہتا ہے: محسن رضائی
Web Desk
20 September 2026
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے اہم سفارتی پیش رفت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، سعودی عرب اور یمنی حوثیوں (انصار اللہ) کے درمیان طویل جنگ کے مستقل خاتمے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حوثی بھی سعودی عرب کے ساتھ باضابطہ معاہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور اس سلسلے میں پاکستان اور قطر بطور ثالث فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ محسن رضائی کے مطابق معاہدے کے لیے ابتدائی شرائط ثالثوں کے پاس جمع کروائی جا چکی ہیں اور ان کے ساتھ مسلسل مشاورت کا عمل جاری ہے۔
علاقائی اور عالمی تناؤ پر بات کرتے ہوئے محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی فیصلہ کن جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور واشنگٹن کے مفاد میں یہی ہوگا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی بھڑکائی ہوئی جنگ سے نکلنے کی شرائط کو تسلیم کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران اب امریکی فوج کی تمام تر کمزوریوں سے آگاہ ہے اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب بحری جہاز شکن میزائل کے کامیاب تجربے سے اپنی تیاری کا مظاہرہ کر چکا ہے۔ اگر ایران پر کسی قسم کی بھی ایڈونچر ازم یا حملہ کیا گیا تو خطے میں قائم تمام امریکی عسکری اڈوں کو پہلے سے کہیں زیادہ شدومد کے ساتھ نشانہ بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
20 October 2026
اسلام آباد: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت، 35 لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
20 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی منظوری دے دی
20 October 2026
حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر
20 October 2026
سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
20 October 2026
ایران امریکا مذاکرات جاری، معاہدے کی امید ہے، قطری وزارت خارجہ
20 October 2026
میر رضا علی کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش
20 October 2026
2024 کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں: مولانا فضل الرحمن
20 October 2026