LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

ایران نے کویت کے ہوائی اڈے پر حملہ نہیں کیا: ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب

Web Desk

4 June 2026

تہران/کویت سٹی: خطے میں جاری شدید کشیدگی کے درمیان ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کوئی حملہ نہیں کیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی تباہی ایرانی میزائل کو روکنے کی کوشش کے دوران خود امریکی دفاعی نظام (Air Defense System) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے باعث ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ایران نے بحرین اور کویت میں یکے بعد دیگرے کئی فضائی حملے کیے ہیں۔ ان ڈرونز اور میزائل حملوں کے نتیجے میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ، متعدد اہم تنصیبات اور سفارتی مشنز کو شدید نقصان پہنچا تھا- ان حملوں کے دوران اب تک ایک شخص کے جاں بحق اور 63 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔حملوں کے فوری بعد کویت میں ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کر دی گئی تھی اور ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت کو مکمل طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب، کویتی حکام اور امریکی فوجی قیادت نے ایرانی دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے الگ مؤقف اپنایا ہے کویتی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے قومی فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا تھا۔ امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے باقاعدہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک بار پھر دانستہ طور پر سویلین (شہری) تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، تاہم امریکی اور اتحادی افواج نے ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ایران نے اپنے ہمسایہ ممالک کی طرف کئی بیلسٹک میزائل داغے تھے جو اپنے اصل اہداف پر لگنے میں ناکام رہے۔ اسی طرح بحرین اور خطے میں موجود بحری جہازوں پر داغے گئے ایرانی ڈرون اور میزائل بھی دفاعی نظاموں نے ناکام بنا دیئے تھے۔