LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ

امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے

Web Desk

28 June 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور حالیہ فضائی حملوں کے جواب میں ایران نے انتہائی جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے بحرین اور کویت میں قائم امریکی فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں باقاعدہ جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، ایران کی ایلیٹ فورس ’پاسدارانِ انقلاب‘ (IRGC) نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے بحرین اور کویت میں واقع امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے مشترکہ طور پر حملہ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے اعلامیے کے مطابق، یہ کارروائی ایرانی نیوی اور ایئر اینڈ اسپیس فورس (فضائی و خلائی فورس) نے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت انجام دی ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ کارروائی جزیرہ قشم اور سرک پر ہونے والے حالیہ امریکی حملوں کا براہ راست اور منہ توڑ جواب ہے۔

ایرانی حکام نے سفارتی محاذ پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی دراصل ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کی شق نمبر 1 کے صریحاً منافی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ امریکی جارحیت کے باعث اب دونوں ممالک کے درمیان جاری تمام تر سفارتی عمل کو مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔ اپنے بیان کے آخر میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو آخری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ کوئی بھی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور ہولناک ہوگا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ایران کی خود مختاری کے خلاف کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائے گا۔