ایران نے امریکی قیادت میں علاقائی سکیورٹی مذاکرات مسترد کر دیے
Web Desk
3 July 2026
ایران نے بحرین میں امریکہ کی زیرِ قیادت منعقد ہونے والے علاقائی سکیورٹی مذاکرات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے، امریکی سینٹ کام کے پاس نہیں۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحرین میں ہونے والا فوجی اجلاس خلیج فارس میں نہ تو کوئی قانونی نظام لا سکتا ہے اور نہ ہی سکیورٹی قائم کر سکتا ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ خطے کا پائیدار امن صرف اور صرف غیر ملکی مداخلت کے خاتمے، امریکی افواج کے مکمل انخلا، خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری کے احترام اور نئی جغرافیائی حقیقتوں کو تسلیم کرنے سے ہی ممکن ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ سمیت مشرقِ وسطیٰ کے 12 ممالک نے بحرین میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اور سفارتی صورتحال سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد کیا تھا، جس کا مقصد اس حساس سمندری گزرگاہ کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا، تاہم ایران نے اس اقدام کو خطے کے معاملات میں بیرونی مداخلت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026