ایران میں پُرتشدد مظاہرے رک گئے، حالات معمول پر آنے لگے، انسانی حقوق تنظیم کا 1850 ہلاکتوں کا دعویٰ
Web Desk
13 January 2026
ایران میں دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا ہے اور حالات آہستہ آہستہ معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق احتجاج کے رکنے کے بعد انٹرنیشنل کالز بحال کر دی گئی ہیں، تاہم انٹرنیٹ سروس اب بھی معطل ہے۔
امریکی انسانی حقوق تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں مظاہروں کے دوران اب تک 1850 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایرانی انٹیلی جنس حکام نے بھی متعدد گھروں سے امریکی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ قبضے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی کوشش کی تو ایران مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کے خلاف جائز احتجاج کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا اور مظاہرین کے ساتھ ریلیف پر بات چیت جاری تھی، لیکن ٹرمپ کو مداخلت کا موقع دینے کے لیے مظاہروں کو سازشی طور پر پُرتشدد بنایا گیا تاکہ ایران کے خلاف ممکنہ بیرونی فوجی کارروائی کا جواز تلاش کیا جا سکے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ان کے پاس بیرونِ ملک سے دہشت گرد ایجنٹوں کو احکامات دینے کے شواہد موجود ہیں اور وہ نہیں سمجھتے کہ امریکا منصفانہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے جرمن چانسلر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ برلن انسانی حقوق کے لیکچر کے لیے سب سے غیر موزوں مقام ہے، کیونکہ جرمنی وینزویلا کے صدر کے اغوا اور غزہ میں 70 ہزار ہلاکتوں پر خاموش رہا ہے، جس پر اسے شرم آنی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے
16 October 2026
ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان
16 October 2026
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین
16 October 2026
ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی
16 October 2026
امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
16 October 2026
فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ
16 October 2026
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
16 October 2026
پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا
16 October 2026