LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

ایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا: رضا امیری مقدم

Web Desk

30 January 2026

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات میں 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 690 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ایرانی سفیر نے بتایا کہ ان واقعات کے دوران 305 ایمبولینسز اور بسیں، 24 گیس اسٹیشن تباہ کیے گئے، جبکہ 700 دکانیں، 300 مکانات اور 750 بینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رضا امیری مقدم کے مطابق پرتشدد ہجوم نے 414 سرکاری عمارتیں اور 749 پولیس اسٹیشن تباہ کیے، اس کے علاوہ 120 صحت کے مراکز، 200 اسکول اور 350 مساجد کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور اب بھی امید ہے کہ صورتحال کو کشیدگی کے بغیر حل کر لیا جائے گا۔