ایران کی امریکہ کو 7 شرائط پیش، مطالبات کی منظوری تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا فیصلہ
Web Desk
13 September 2026
روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایران نے بین الاقوامی ثالثوں کے ذریعے امریکہ کو 7 اہم شرائط پیش کی ہیں، تاہم ان مطالبات کی تفصیلی معلومات کو فی الوقت راز میں رکھا گیا ہے۔ ایرانی حکام نے واشنگٹن پر واضح کر دیا ہے کہ جب تک ان کی پیش کردہ تمام 7 شرائط پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوتا، تب تک آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے ہرگز نہیں کھولا جائے گا۔
اس تناظر میں ایرانی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تہران پیر کے روز عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایک اہم اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، جس میں عراق اور دیگر خلیجی ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کا مقصد ان ممالک کو آبنائے ہرمز کے لیے طے پانے والے نئے بحری راستے، ٹرانزٹ پروٹوکول اور لاجسٹک انتظامات سے تفصیل سے آگاہ کرنا ہے۔ ایران اور عمان کے معاہدے کے تحت خلیج فارس میں داخلے کا راستہ مکمل طور پر اور خلیج سے باہر نکلنے کا راستہ جزوی طور پر ایرانی علاقائی پانیوں سے گزرے گا جو تمام تر ایرانی سیکیورٹی پروٹوکولز کے تابع ہوگا۔ دوسری جانب، آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ—جسے کھولنے کے لیے امریکہ مسلسل دباؤ ڈال رہا تھا—مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام
13 September 2026
سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
13 September 2026
سعودی شہر جازان پر حوثیوں کا حملہ: عمارتیں اور گاڑیاں نشانہ، 2 افراد زخمی
13 September 2026
حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ
13 September 2026
ایران اور عمان میں طے پانے والی مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی: ایرانی میڈیا
13 September 2026
یمن میں حالات ابتر، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے: یمنی سفیر
13 September 2026
چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش
12 September 2026
امریکی نمائندے کیف میں کوئی نئی تجاویز لے کر نہیں آئے، دفتر یوکرینی صدر
12 September 2026