LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کیلئے بغداد اور واشنگٹن میں رابطے جاری میر رضا قتل کیس: مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے: اسماعیل بقائی عمان میں پھنسے آئل ٹینکر سے خام تیل کا اخراج بدستور جاری امریکا سمجھ چکا آبنائے ہرمز فوجی طاقت سے نہیں کھلے گا: ایران کولمبیا میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری،77 افراد ہلاک، درجنوں عمارتیں منہدم حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان روس جیسے وسیع ملک میں علاقوں کا آبادی سے خالی ہونا ناقابل قبول ہے: صدر پوتن حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: احسن اقبال شمالی وزیرستان میں رات کے اوقات میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ مانگنے کا اعلان محمد علی ملک سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر مقرر، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری آزاد کشمیر انتخابات: ایل اے 14 غربی باغ میں بڑا اپ سیٹ، ساجد اقبال کی سردار عتیق کو شکست سپریم لیڈر نے ایران کی مسلح افواج میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرریاں کردیں

ایران کا ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سنبھالنے کے بیان پر ردعمل

Web Desk

13 July 2026

ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان ‘خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز’ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے اور تحفظ کے عوض دنیا سے معاوضہ وصول کرنے سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی مشترکہ فوجی کمان نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ ایران   اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کے انتظامات اور خودمختاری میں کسی بھی بیرونی قوت کی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔ بیان میں عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ امریکا کو اس خطے کے معاملات پر اثر انداز ہونے کا کوئی حق نہیں ہے اور ایران کی منظوری یا رابطے کے بغیر کی جانے والی کسی بھی امریکی انتظامی سرگرمی کی بھرپور طریقے سے مزاحمت کی جائے گی۔

ایرانی فوجی کمان نے امریکی منصوبوں کو خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کے بجائے کسی بھی متبادل راستے سے بحری آمدورفت کی کوشش کی گئی، تو ایسی تمام کوششوں کا رخ موڑنے کے لیے بھی سخت ترین مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے مطابق، خطے یا دنیا کے کسی بھی ملک کی جانب سے امریکا کے ساتھ اس سلسلے میں کیا جانے والا تعاون براہِ راست ایران کی خودمختاری کے خلاف سمجھا جائے گا اور اسے ایران کی قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔ ایرانی کمان نے انتباہ جاری کیا کہ امریکا کی جانب سے کنٹرول سنبھالنے کا ایسا کوئی بھی غیر سنجیدہ اقدام پورے خطے کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں بھڑکنے والی جنگ خطے کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے