LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور اسرائیل پر بڑا حملہ: عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر سے تجاوز کر گیا

Web Desk

9 March 2026

مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں ایران کے اسرائیل پر نئے میزائل حملے جاری ہیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تیزی آگئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا رہبر اعلیٰ بنایا گیا ہے اور انکی قیادت میں اسرائیل کی طرف پہلا میزائل داغا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ملک نے اپنے نئے رہنما مجتبیٰ خامنہ‌ ای کی قیادت میں پہلی بار سرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں۔ ٹیلیگرام پر پیغام میں آئی آر آئی بی نے میزائل کی تصویر بھی پوسٹ کی جس پر ’لبیک سید مجتبی‘۔ کا نعرہ درج تھا۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے چوبیس گھنٹوں کے دوران چار امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کیے گئے ہیں۔اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کر نے کا دعویٰ کیا تھا۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ دو ہزار بائیس کے بعد پہلی بار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اور اس دوران آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز پر رکاوٹوں کے سبب تیل کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ایشیا میں برینٹ کروڈ کی قیمت چوبیس فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو چودہ اعشاریہ چوہتر فی بیرل رہی۔ آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز کے ذریعے دنیا کے بیس فیصد تیل کی ترسیل ممکن ہو پاتی ہے۔ لیکن جنگ کی شروعات سے وہاں ٹینکر جمع ہو رہے ہیں۔ توانائی کی مصنوعات کے راستے میں اس بڑی رکاوٹ کے باعث یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ دنیا بھر میں صارفین اور کاروباروں کے لیے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔