قشم جزیرے کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا: پاسداران انقلاب
Web Desk
7 November 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز میں واقع تزویراتی ایرانی جزیرے ‘قشم’ کے قریب امریکا کے ایک اور جاسوس و جنگی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ امریکی فورسز کے ایم کیو-1 (MQ-1) ڈرون کو قشم جزیرے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور جاسوسی مشن کے دوران روکا گیا اور جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔ ایرانی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ فورسز دشمن کی تمام تر فضائی نقل و حرکت اور پروازوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے مسلسل بھیجے جانے والے انٹیلی جنس و جاسوسی ڈرونز کے مشنز ناکام ہو رہے ہیں، جو خطے میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی حکمتِ عملی کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026