پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، قبضے کا دعویٰ
Web Desk
18 September 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز میں اہم پیش قدمی کرتے ہوئے ٹوگو کے پرچم والے آئل ٹینکر ‘ٹرینڈ’ (Trend) کو نشانہ بنانے اور اپنے قبضے میں لینے کا بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے (IRNA) کی رپورٹ کے مطابق اس آئل ٹینکر کو جمعرات کی رات نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور اسے پیش قدمی سے روک کر مکمل طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمیٰ نے اس کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مذکورہ ٹینکر نے امریکی فوج کی ترغیب و تحریض پر آبنائے ہرمز سے ایران کے مقرر کردہ بین الاقوامی راستے کے برخلاف گزرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں اسے فوراً ہدف بنایا گیا۔ تاہم، ایرانی حکام کی جانب سے فی الحال ٹینکر کی حتمی پوزیشن، کارروائی میں استعمال کیے گئے ہتھیاروں، عملے کے ممبران اور کارگو کے حجم سے متعلق مزید تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
دوسری جانب، برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے بھی جمعہ (۱۸ ستمبر) کو اطلاع دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں عمان کے ساحلی شہر خصب سے تقریباً ۱۶ ناٹیکل میل شمال مشرق میں ایک تشویشناک سیکیورٹی واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل (پھینک کر مارے جانے والے ہتھیار) سے نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی ادارے کے مطابق حملے کے بعد جہاز میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا ہے اور عملہ بالکل محفوظ رہا، تاہم یو کے ایم ٹی او نے متاثرہ جہاز کا نام ظاہر نہیں کیا جس کے باعث اس بات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا یہ وہی آئل ٹینکر ’ٹرینڈ‘ تھا جس پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
20 October 2026
سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
20 October 2026
ایران امریکا مذاکرات جاری، معاہدے کی امید ہے، قطری وزارت خارجہ
20 October 2026
شنگھائی تعاون تنظیم پائیدار اقتصادی نمو میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے: اسحاق ڈار
20 October 2026
اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور
20 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم
20 October 2026
تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت، امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق
20 October 2026
مالدیپ کی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، صدر بھی آج پاکستان پہنچیں گے
20 October 2026