LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

پاسداران انقلاب کا امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان

Web Desk

8 July 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب اور اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے جنوبی ایران پر امریکی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی جارحیت قرار دیا ہے اور واشنگٹن کو تباہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے ‘خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز’ سے جاری ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ایک ایسے نازک وقت پر کیے گئے جب ایران کے مرحوم سپریم لیڈر کی میت عراق میں آخری رسومات کے سلسلے میں موجود تھی۔ پاسدارانِ انقلاب نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی امریکی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا اور ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایرانی مشترکہ فوجی کمان کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہرمز میں تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کے لیے محفوظ راستہ صرف وہی ہوگا جس کا تعین خود ایران کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی فوج نے جنوبی ایران میں کھلی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 سے زائد اہداف پر شدید بمباری کی، جس میں جزیرہ سرک، بندر عباس اور قشم کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ان حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی نظام، سرویلنس سسٹم، اینٹی شپ کروز میزائلوں، ڈرونز تنصیبات اور پاسدارانِ انقلاب کی عسکری کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے