ایرانی پاسداران انقلاب کا خلیج فارس میں 20 بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Web Desk
9 September 2026
امریکی فورسز کی جانب سے 5 ایرانی آئل ٹینکرز کو تباہ کرنے کے دعوے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان جاری فوجی کشیدگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خلیجِ فارس اور آبنائے ہرمز میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے اور اس کے اتحادیوں کے کل 20 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، ان کی بحریہ نے خلیجِ فارس میں 2 امریکی بحری جنگی جہازوں اور 8 خام تیل بردار جہازوں (آئل ٹینکرز) پر کامیاب حملے کیے، جبکہ آبنائے ہرمز کے ممنوعہ اور غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے مزید 10 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ شدید حملے امریکی فورسز کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکرز پر کی جانے والی کارروائیوں کا مستقیم اور بھرپور بدلہ ہیں، جس کے نتیجے میں دشمن کو غیر معمولی مالی و ملٹری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب نے خلیجی سمندری حدود کے ساتھ ساتھ اردن کے علاقے ’الازرق‘ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر بھی درجنوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ تاہم، اردن یا امریکی حکام کی جانب سے اپنے فوجی اڈے پر ہونے والے اس میزائل حملے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تصدیق یا تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک
24 November 2026
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق
24 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026