پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Web Desk
8 July 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی فوجی کارروائیوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں قائم امریکی عسکری تنصیبات پر 85 مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق، اس مشترکہ میزائل اور ڈرون کارروائی میں بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے (5th Fleet) کے مرکز ‘پورٹ سلمان’ اور کویت میں واقع ‘علی السالم فضائی اڈے’ سمیت 85 اہم امریکی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایرانی فورسز نے ایک امریکی ‘ایم کیو نائن’ (MQ-9) ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
ایرانی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ کارروائی امریکا کی جانب سے جنگ بندی اور ‘اسلام آباد معاہدے’ کی خلاف ورزی کے جواب میں ایک ’ابتدائی ردعمل‘ ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ سابق ایرانی رہبرِ اعلیٰ کی تدفین میں عوام کی غیر معمولی شرکت کے بعد امریکا نے ایک بار پھر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور آج علی الصبح ایران کے علاقوں ہرمزگان اور ماہشہر کے ساحلی حصوں میں بعض فوجی اڈوں اور غیر فوجی مراکز پر فضائی حملے کیے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی فوج کی مرکزی کمان (CENTCOM) کی جانب سے ایران کے اندر 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد اب ایران کی طرف سے یہ بڑی جوابی کارروائی سامنے آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026