ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، محسن نقوی نے استقبال کیا
Web Desk
20 July 2026
ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں نور خان ایئربیس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت اور نئی جہت ملے گی۔ اپنے اس اہم دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک ایران سرحدی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ، دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون، دوطرفہ سیکورٹی امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026