ئی اے ای اے کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دی گئی، امریکہ مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے وعدے پورے کرے: اسماعیل بقائی
Web Desk
30 June 2026
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے منگل کے روز واضح کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کو تاحال اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے رسائی نہیں دی گئی ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا’ (IRNA) کے مطابق ترجمان نے یہ بیان اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دیا۔
پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے عالمی جوہری ادارے کے کام کرنے کے طریقے کار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کی “خامیوں” کی نشاندہی کی۔ انہوں نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی پر زور دیا کہ وہ ‘مہم جویانہ تشہیر بازی’ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کریں۔
ایک الگ سوال کے جواب میں ترجمان وزارتِ خارجہ نے امریکہ کو اس کے وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے پہلے پیراگراف کے تحت تمام محاذوں، بالخصوص لبنان میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کا عزم اور کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو اب اپنے وعدوں کا پاس رکھنا ہوگا اور اگر ضروری ہو تو وہ اسرائیل کو بھی مجبور کرے کہ وہ طے شدہ معاہدے کے تحت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کو پورا کرے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی
17 August 2026
ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی
17 August 2026
چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
17 August 2026
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026