LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی کوریا کا اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ روس نے مسافر ٹرین کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، یوکرینی ریلوے حکام کا دعویٰ ایران کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی جرائم کیخلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات آئندہ ماہ اٹلی میں ہوں گے حوثیوں کا یمن کے تعز اور صعدہ کے علاقوں میں سعودی فضائی حملوں کا دعویٰ یمی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو خبردار کر دیا گیا ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کیساتھ جون میں طے پانے والا امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار ایران نے جنگ شروع نہیں کی، امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف دفاع پر مجبور ہوا، صدر مسعود پزشکیان ایران کے علاقے سیرک میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں، ایرانی میڈیا سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال کا دوسرا اجلاس آج ہوگا ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے آج عمان میں ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا زیلنسکی کا توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا بیان کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے، کریملن ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: فیصل بن فرحان پنجاب میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی

ایران کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی جرائم کیخلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ

Web Desk

14 September 2026

ایران کی اعلیٰ انسانی حقوق کونسل نے اقوامِ متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لبنان میں عام شہریوں کے تحفظ، اسرائیلی خلاف ورزیوں کی دستاویز بندی اور جاری اسرائیلی حملوں کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔ ایرانی انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رسمی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حالیہ اور مسلسل حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہری جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور شہریوں کو مزید جانی نقصان سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سویلین آبادی اور رہائشی علاقوں کو براہِ راست نشانہ بنانا بنیادی انسانی حقوق، بالخصوص زندگی کے حق، تحفظ اور انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مزید برآں، ایرانی کونسل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیل کی یہ اندھا دھند بمباری مسلح تنازعات کے دوران فوجی اور شہری اہداف میں فرق رکھنے اور طاقت کے متناسب استعمال جیسے بین الاقوامی انسانی حقوق کے بنیادی قوانین کی صریحاً دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔