امریکا نے مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کو مسلسل نظر انداز کیا: اسماعیل بقائی
Web Desk
3 July 2026
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نے مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کو مسلسل نظر انداز کیا ہے اور امریکی پالیسیاں خطے میں عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہیں۔
انہوں نے فوجی اجلاسوں کو محض ایک نمائشی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یہ طرزِ عمل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حالیہ امریکی اور اسرائیلی اقدامات نے علاقائی امن و سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ خطے کے ممالک حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں سے سبق سیکھیں اور بیرونی مداخلت سے ہوشیار رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی طاقتیں خطے کے مفاد میں نہیں بلکہ اپنے مقاصد کے لیے کام کر رہی ہیں، اس لیے علاقائی ممالک کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026
طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار
17 August 2026
عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات
17 August 2026