LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع

اسماعیل بقائی کی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر امریکا و اسرائیل کے مؤقف پر تنقید

Web Desk

17 July 2026

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوامِ متحدہ میں انسدادِ دہشت گردی سے متعلق قراردادوں پر امریکا اور اسرائیل کے متعصبانہ موقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ماضی میں بھی مسلسل اقوامِ متحدہ کی اہم ترین انسدادِ دہشت گردی قراردادوں کے خلاف ووٹ دیتے آئے ہیں، جس میں رواں ماہ پیش کی گئی عالمی انسدادِ دہشت گردی کی اہم قرارداد بھی شامل ہے۔

ایرانی ترجمان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں باقاعدہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا، اسرائیل اور ارجنٹینا وہ ممالک ہیں جو ہمیشہ ان تمام اہم ترین قراردادوں کی مخالفت میں کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے ان ممالک کے گٹھ جوڑ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم پر ان کا یہ مخالفت پر مبنی رویہ بذاتِ خود بہت کچھ ظاہر کرتا ہے اور ان کے دوہرے معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔