ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے بیان پر سخت ردعمل
Web Desk
24 September 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنے (Mark Carney) کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین قیادت نے امریکہ کی مبینہ جارحیت اور جنگی اقدامات کی مذمت کرنے کے بجائے واشنگٹن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ترجمان کے مطابق، اوٹاوا نے ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی دھمکیوں کو صرف ‘جنگی زبان’ قرار دے کر ٹالنے اور امریکی صدر کے بیانات کو نرم کر کے پیش کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، جبکہ وقت ہمیشہ کے لیے ایسی منافقت کا پردہ قائم نہیں رہنے دیتا۔
اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ کسی طاقتور ملک کی زبان اپنانا یا اس کے دباؤ کے سامنے خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا کسی بھی ریاست کی سلامتی کی ضمانت نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے ایران کا مزاحمت پر قائم رہنا ایک واضح اور اصول پسندانہ موقف ہے۔ ترجمان نے مزید متنبہ کیا کہ عالمی امور میں طاقت کے زور کو تسلیم کرنا کمزور ممالک کے لیے ہمیشہ نقصان دہ ثابت ہوا ہے، لہٰذا بین الاقوامی روابط میں طاقت کی دھونس کے بجائے دلیل، وقار اور عالمی اصولوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026