LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شیخ حمد بن خلیفہ نے قطر کی خوشحالی میں تاریخی کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم جسمانی اور ذہنی صحت کے ہر ٹیسٹ میں مکمل نمبر حاصل کیے: ٹرمپ او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہے: اعظم نذیر 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہوگی ایران کو اپنے غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے: امریکی وزیرِ دفاع افغان طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں،عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے لگیں ایرانی اخبار کی ’انتقامی ہٹ لسٹ‘ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل؛ امریکہ کے ایران پر 140 حملے، آبنائے ہرمز بند ایرانی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو سمیت عالمی رہنماؤں کی ’انتقامی ہٹ لسٹ‘ جاری کر دی امریکی فوج کے ایران پر مزید حملے ایران کے شہر بندر عباس کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میڈیا پاکستان کا خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے وعدوں کی پاسداری کی اپیل آبنائے ہرمز مکمل بند، جہازرانوں کو اگلے نوٹس تک سفر نہ کرنے کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف کی کل قطر روانگی متوقع بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ جماعت اسلامی کا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ

ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی

Web Desk

17 June 2026

ایران نے امریکہ کو مکمل طور پر اپنی شرائط پر مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کر دیا ہے، یکطرفہ فیصلے مسلط کرنے کا دور اب ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک اہم تزویراتی بیان میں واشگاف الفاظ میں کہا کہ اب دنیا میں ایران کے خلاف یکطرفہ فیصلے مسلط کرنے کا دور ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔

ابراہیم عزیزی نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ کو ہر صورت لبنان کے خلاف جاری جنگ کے فوری خاتمے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا اور دونوں ممالک کے مابین طے پانے والی حالیہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تمام نکات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا کہ اگر امریکہ یا اس کے اتحادیوں کی طرف سے اس معاہدے کی کسی بھی قسم کی کوئی خلاف ورزی کی گئی، تو ایران کی طرف سے اس کا انتہائی سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔