LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کا خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج غزہ میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی عمارت منہدم، 21 فلسطینی جاں بحق سعودی عرب کی مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت امریکی نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی معلومات آئس برگ کا صرف سرا ہیں: عراقچی ایرانی وزارت خارجہ کی جرمن چانسلر پر تنقید، ایران کے خلاف بیانیہ مسترد امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں، قومی مفادات مقدم ہیں: جے ڈی وینس ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیوٹرل وینیو کا بڑا مطالبہ عمران خان سے کل جیل میں رفقاء کی ملاقات، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کا جائزہ اجلاس، فیول سبسڈی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین

ایرانی وزارت خارجہ کی جرمن چانسلر پر تنقید، ایران کے خلاف بیانیہ مسترد

Web Desk

16 September 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف جارحانہ اور بے بنیاد بیان دینے پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ جرمن چانسلر کا ایران پر مسلط کی گئی جنگ، فوجی جوہری پروگرام اور علاقائی اتحادیوں سے متعلق دیا گیا بیانیہ مکمل طور پر گمراہ کن اور حقائق کے برعکس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس جنگ کا آغاز ایران نے نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل نے خطے میں کھلی جارحیت کر کے کیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جرمنی نے امریکی اور اسرائیلی کھلی جارحیت کی مذمت کرنے کے لیے معمولی سی اخلاقی جرات کا بھی مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے جرمنی کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ برلن غنڈہ گردی اور جارحیت کی سرپرستی کرنے کے بعد اب دنیا کو امن اور اخلاقیات کا درس دینے کا کوئی حق نہیں رکھتا، اور نہ ہی جرمنی کو اپنی ناکام پالیسیوں کا بوجھ خطے کے دیگر ممالک پر منتقل کرنا چاہیے۔

اسماعیل بقائی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجود ایران کے تمام اتحادی گروہ مکمل طور پر آزاد اور خودمختار ہیں جو اپنے قومی مقاصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کے ان دعوؤں کو یکسر جھوٹ پر مبنی قرار دیا جن میں ایران کے فوجی جوہری پروگرام کا ذکر کیا جاتا ہے، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کا کوئی سویلین مقاصد کے علاوہ مخفی فوجی جوہری پروگرام موجود نہیں ہے۔