ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات پر امریکی تنقید مسترد کر دی
Web Desk
25 June 2026
ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات پر امریکی سفارت خانے کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن کو سخت جواب دیا ہے۔
یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب جنوبی افریقہ میں متعین امریکی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں پریٹوریا پر ایرانی وزیر کے لیے سرخ قالین بچھانے اور بیجنگ کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کی خواہش پر اعتراض کیا گیا۔ امریکی سفارت خانے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “جنوبی افریقہ کے عوام کو دیکھنا چاہیے کہ ان کی حکومت (عالمی سطح پر) کس کے ساتھ کھڑے ہونے کا انتخاب کر رہی ہے۔”
امریکی تنقید کا فوری جواب دیتے ہوئے جنوبی افریقہ میں متعین چین کے سفیر ‘وو پینگ’ نے کہا کہ بیجنگ جنوبی افریقہ اور دنیا کے دیگر ممالک کے مابین قائم تعلقات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا اور وہ دیگر ممالک سے بھی اسی طرح کے احترام اور سفارتی شائستگی کی توقع رکھتا ہے۔
دوسری جانب، جنوبی افریقہ میں قائم ایرانی سفارت خانے نے بھی چینی سفیر کے اس موقف کی بھرپور تائید کی۔ ایرانی سفارت خانے نے چینی سفیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا “ویل سیڈ” (درست کہا)، اور واضح کیا کہ خود مختار ممالک کے باہمی تعلقات میں کسی تیسرے ملک کی مداخلت ناقابلِ قبول ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس کی حراست میں جاں بحق
25 June 2026
آبنائے ہرمز کی ٹریفک معمول کی طرف واپس آ گئی ہے، میری ٹائم ٹریکر
25 June 2026
قطر و سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
25 June 2026
برازیل نے سکاٹ لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی
25 June 2026
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں 7.5 شدت کا زلزلہ، وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ، سونامی وارننگ جاری
25 June 2026
اٹلی نے ایران جنگ میں امریکہ کو مدد فراہم کرنے کا نیٹو چیف کا بیان مسترد کر دیا
25 June 2026
مارک روٹے کا بیان جنگ میں نیٹو کی فعال شمولیت کا واضح اور سنگین اعتراف ہے، ایران
25 June 2026
اٹلی نے اپنے علاقوں سے 500 امریکی طیاروں کو پرواز کی اجازت دی، نیٹو چیف
25 June 2026