LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی اسلام آباد کنٹینروں سے بھر گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا: مولانا فضل الرحمان محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ سہیل آفریدی اگر ڈیلیور نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا ایم کیو ایم کی اتوار والی ریلی ریفرنڈم تھا، دھمکیوں سے نہیں ڈرتے : خالد مقبول صدیقی روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مذہبی رسومات کی ادائیگی، سعودیہ اور قطر کی شدید مذمت شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی حوثیوں کا سعودی عرب پر 24 گھنٹوں میں 28 فضائی حملوں کا الزام

ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی

Web Desk

21 September 2026

ایرانی بری فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل امیر حاتمی نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ملک کی آزادی، خودمختاری اور جغرافیائی حدود کے دفاع کے لیے ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر ہر وقت تیار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی ملت اور افواج نے ماضی میں بھی دشمنوں کی جارحیت کے خلاف بے مثال استقامت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے، اور اگر کسی بھی دشمن نے ایرانی سرزمین کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ حالیہ مسلط کردہ جنگوں اور چیلنجز کے دوران ایرانی قوم نے ایمان، عزم اور داخلی صلاحیتوں کے بل بوتے پر دشمن کی زیادتیوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کی زمینی، فضائی اور بحری افواج جدید تجربات اور اعلیٰ صلاحیتوں کے ساتھ ہر قسم کی فضائی، زمینی اور سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں اور ملک کی دفاعی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔